ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلگام کے سرمائی سیشن میں قوانین میں ترمیم کے لئے 5 بلز کی پیشی؛

بیلگام کے سرمائی سیشن میں قوانین میں ترمیم کے لئے 5 بلز کی پیشی؛

Thu, 24 Nov 2016 01:56:50    S.O. News Service

بلگاوی۔ 23نومبر (ایس او نیوز) صحت و خاندانی بہبود ' اعلی تعلیم ' قانون و امور اسمبلی ' بنگلورو ڈیولپمنٹ اور جنگلات کے محکموں میں موجودہ قوانین میں ترمیم کے لئے 5بلز متعلقہ وزراء کی جانب سے بیلگاوی کے اسمبلی کے سرمائی سیشن کے تیسرے دن پیش کئے گئے۔وزیر صحت کے آر رمیش کمار نے کرناٹک آیورویدک نیچروپتھی سدایونانی اور یوگا پریکٹیشنرس رجسٹریشن اینڈ میڈیکل پریکٹیشنرس (ترمیمی) بل 2016 پیش کیا۔ اس ترمیم کے مقاصد میں آیوش پریکٹیشنرس کا عبوری رجسٹریشن ' رجسٹریشن میں اعلیٰ قابلیت کو شامل کرنا اور اس ایکٹ کی شق یا ضابطہ میں اجازت کی خلاف ورزی پر دفعہ 36' 37اور 38کے تحت جرمانوں میں اضافہ شامل ہے۔اعلی تعلیم کے وزیر بسواراج رایا ریڈی نے کرناٹک اسٹیٹ یونیورسٹیز (ترمیمی) بل 2016پیش کیا،جس کے ذریعہ کرناٹک اسٹیٹ ویمن یونیورسٹی کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے کرناٹک کنڑا شاعر و انقلابی و سماجی جہد کار اکا مہادیوی یونیورسٹی کے طور پر رکھنے کیلئے ایکٹ میں ترمیم کرنا ہے۔ وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے بعض مقامات کے ناموں میں ترمیم 2016کا بل پیش کیا،جس کے مطابق 12مقامات کے ناموں کو تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے تاہم ریاست میں مختلف قوانین کے سبب بعض مقامات کے ناموں میں ترمیم نہیں کی جاسکتی۔اسی لئے مخصوص مقامات کے ناموں میں ترمیم کے لئے یہ بل پیش کیا گیا۔ بنگلورو کی ترقی کے وزیر کے جے جارج نے بنگلورو میٹروپالیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016 پیش کیاجو بنگلور میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1985میں ترمیم سے متعلق ہے،تاکہ بعض عہدوں اور اتھارٹی کے ناموں کو نظم و نسق کے مفاد میں ترمیم کیا جاسکے۔ وزیر جنگلات بی رمانتھ رائے نے کرناٹک اسٹیٹ سیول سرویسس (محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور دیگر عہدیداروں کی ترقی اور اعانت) سے متعلق بل ہے۔ اس بل کے ذریعہ ڈپٹی رینج فاریسٹ آفیسرس ' فاریسٹ گارڈس اور فاریسٹ واٹرس آف فاریسٹ ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تعیناتی کو باقاعدہ بنانا ہے، تاکہ منتخب مقامات پر نچلی سطح کے فیلڈ اسٹاف کو مساوی مواقع حاصل ہوسکیں۔


Share: